لاہور: (دنیا نیوز) اپوزیشن کے جنوبی پنجاب میں دوروں کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی متحرک ہو گئے۔
نئے الیکشن سے قبل تیاریوں کے لیے ایوانِ وزیر اعلی پنجاب میں ورکنگ شروع کردی گئی، پنجاب حکومت نے حکومتی اور اپوزیشن کے اراکین اسمبلی کا ڈیٹا جمع کرنا شروع کردیا۔ تمام اضلاع میں حکومتی اراکین اسمبلی سے مخالف امیدواروں کی تفصیلات بھی مانگ لیں۔
منتخب اراکین صوبائی اور قومی اسمبلی سے حلقوں میں اپوزیشن کے مضبوط اور کمزور امیدواروں کی بھی فہرست مانگ لی گئیں۔ ایوان وزیر اعلی پنجاب نے اراکین اسمبلی کی معلومات 21 صفحات پر مشتمل پروفائل بھی تیار کرلی اراکین اسمبلی سے ان کے حلقوں میں ترقیاتی فنڈز کے متعلق بھی تفصیل مانگی گئی ہے۔
حکومتی اراکین اسمبلی2008, 2013 اور 2018 کے انتخابات کا ریکارڈ بھی ساتھ جمع کرائیں گے ۔ حلقے میں برادری اور شخصیی ووٹ کیساتھ ساتھ مخالف امیدواروں کی حالیہ انتخابات میں کارگردگی پر بھی رپورٹ مانگ لی۔