الیکشن کمیشن کا اعظم سواتی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرنے کا فیصلہ

Published On 12 October,2021 07:39 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن پر الزامات کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اعظم سواتی کو 21 اکتوبر کو الیکشن کمیشن میں ذاتی حیثیت میں طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اعظم سواتی سے توہین عدالت آرڈینس کے تحت الزامات کا جواب طلب کیا جائے گا، اعظم سواتی سے الیکشن ایکٹ کی متعلقہ شقوں کے تحت جواب طلب کیا جائے گا۔
 

Advertisement