واشنگٹن:(دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت5فیصدکی شرح سےترقی کرےگی، ہم عوام کوسستےگھراورصحت کارڈمہیاکررہےہیں جبکہ معیشت کی سمت کودرست کرنےکےلیےمشکل فیصلےکرناہوں گے۔
وزیر خزانہ شوکت ترین نے امریکی ادارہ برائے امن سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ معیشت کی سمت کو درست کرنے کے لیے مشکل فیصلے کرنا ہوں گے،پاکستان اورامریکہ کےتعلقات بہت پرانےہیں، افغان جنگ سےپاکستانی معیشت شدیدمتاثرہوئی جبکہ افغان حکومت شدیدمالی بحران کاشکارہے۔
شوکت ترین نے مزید کہا کہ عمران خان نے2018میں اقتدارمیں آکرپاکستان کی ڈوبتی معیشت کوبچایا،ہم نےپاکستانی معیشت کوبچانےکےلیےانقلابی اقدامات کیے، پاکستان کی60فیصدآبادی نوجوانوں پرمشتمل ہےجنہیں نوکریاں چاہئیں جبکہ پاکستان کامستقبل تابناک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اصلاحاتی ایجنڈےپرکام کررہاہے،پسماندہ طبقات کےتحفظ کویقینی بنایاجائےگا۔
دوسری جانب وزیر خزانہ شوکت ترین نے ترک ہم منصب لطفی الوان سے ملاقات ،ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا جبکہ ترکی نے زراعت، تعمیرات اور سیاحت سمیت اہم شعبوں کی ترقی میں معاونت کی پیشکش کی۔