لاہور: (دنیا نیوز) ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ میں کرایوں کا بم گرا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے پٹرول کی قیمت میں دس روپے سے زائد کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے 100 سے 200 روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا۔
راولپنڈی کا کرایہ 1250 سے بڑھا کر 1350 کر دیا گیا، مری کا 1600 روپے بڑھا کر 1700 روپے کر دیا گیا، پشاور کا 1500 روپے سے بڑھا کر 1600 روپے کر دیا گیا۔
دوسری طرف ملتان کا 1150 روپے سے بڑھا کر 1250 روپے کیا گیا ہے، ساہیوال کا کرایہ 450 روپے بڑھا کر 550 روپے ہو گیا ہے، سیالکوٹ 500 کی بجائے 600 روپے، راجن پور 1400 کی بجائے 1500 روپے کر دیا گیا۔
اُدھر بہالپور کا کرایہ 1250 سے بڑھا کر 1350 روپے کر دیا گیا جبکہ کراچی کا 3600 روپے سے بڑھا کر 3800 روپے کر دیا گیا۔