جموں و کشمیر پر بھارتی قبضہ جدید دور کی نوآبادیات کا بدترین مظہر ہے: منیر اکرم

Published On 21 October,2021 09:52 am

نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر پر بھارتی قبضہ جدید دور کی نوآبادیات کا بدترین مظہر ہے، کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقوں کو ہندو اکثریت میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔

منیر اکرم نے اقوام متحدہ کی کمیٹی کے مشترکہ مباحثے میں کہا کہ ہزاروں کشمیری نوجوان غیرقانونی حراست میں ہیں، بھارتی فوج کشمیریوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے، دیہات اور پورے علاقوں کو تباہ کیا جا رہا ہے۔

پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی قرار داد میں واضح درج ہے کہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کے فیصلے کا واضح حق ہے، سلامتی کونسل مقبوضہ کشمیر پر بھارت کی نوآبادیات کو ختم کرے اور کشمیری عوام کو ان کے حق خود ارادیت کے استعمال کا حق دے۔
 

Advertisement