سیاسی بحران برقرار: بلوچستان عوامی پارٹی کے لاپتہ 4 ارکان منظر عام پر آگئے

Published On 23 October,2021 11:00 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بلوچستان میں سیاسی بحران برقرار، بلوچستان عوامی پارٹی کے چار لاپتہ ارکان سامنے آگئے، غائب کرنے کی افواہوں کی تردید کر دی۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے لاپتہ چار ارکان منظر عام پر آ گئے۔ اکبر آسکانی، لیلیٰ ترین، بشریٰ رند اور ماہ جبین شیران نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔ سامنے آنے والے ارکان نے کہا کہ وہ اسلام آباد میں ہیں اور تمام افواہوں کی تردید کرتے ہیں، وہ اسپیکر بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے ساتھ ہیں۔

اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی نے وزیراعلیٰ جام کمال پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں جنگل کا قانون ہے، ریاست کی مقتدر قوتیں مداخلت کریں۔ اپوزیشن رکن عبدالرحمٰن کھیتران نے بتایا کہ انہیں وزارت اور بیس کروڑ روپےکی آفرکی گئی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری 25 اکتوبر کو ہوگی۔
 

Advertisement