لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت کا کورونا ویکسی نیشن کا دائرہ کار بڑھانے کیلئے اہم اقدام، صوبہ بھر میں ویکسین لگانے کی سب سے بڑی مہم ' ریڈ' کا آج سے آغاز ہوگیا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے ساتھ مل کر ویکسینیشن مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہدایات جاری کر دی گئیں، ریڈ ویکسی نیشن مہم کو کامیاب بنانے کیلئے صوبہ بھر میں 14 ہزار نئے ویکسی نیشن سنٹرز قائم کئے گئے ہیں، مہم کے دوران 12 ہزار سے زائد ٹیمیں ہر محلے اور گاؤں میں جا کر ویکسی نیشن کریں گی۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ منتخب نمائندگان اور سماجی کارکنوں کو بھی ویکسی نیشن مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ذمہ داری سونپی گئی ہے، کم ویکسینیشن والے اضلاع ریڈ مہم کے دوران زیادہ شہریوں کو ویکسینیٹ کر کے ہدف پورا کر سکیں گے، کورونا کے خلاف جنگ زیادہ سے زیادہ آبادی کو ویکسینیٹ کرکے ہی جیتی جاسکتی ہے۔