شہبازشریف کا آئی ایم ایف کی شرائط پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ

Published On 25 October,2021 04:17 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے آئی ایم ایف کی شرائط پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ کر دیا کہتے ہیں آئی ایم ایف سے معاہدہ ختم نہیں ہوا تو پھر کیا طے پایا ہے

اپنے ایک بیان میں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ طے پانے والی شرائط اور مذاکرات کی تفصیلات پارلیمنٹ سے چھپانابتارہا ہے کہ دال کالی ہے۔ ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ قومی معیشت کوبرباد کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی طرح ڈالر میں مسلسل اضافے پر حکمران مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ معاشی تباہی، مہنگائی اور معاشی افراتفری پاکستان کی قومی سلامتی کے تقاضوں کے لئے نیک فال نہیں۔
 

Advertisement