پنجاب میں چینی کی کسی قسم کی شارٹیج نہیں ہے: عثمان بزدار

Published On 06 November,2021 06:05 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے میں چینی کی کسی قسم کی شارٹیج نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں لکھا کہ پنجاب میں امپورٹڈ اور لوکل چینی کا 20 دن سے زائد کا سٹاک دستیاب ہےاور کسی قسم کی شارٹیج نہیں ہے۔ لاہور میں بھی 200 بڑےسٹوروں اور 1600 دکانوں پر چینی 90 روپے میں دستیاب ہے اور مسلسل سپلائی جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نےمتعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ 15 نومبر سے پہلے کرشنگ شروع کروانے کے اقدامات کریں۔ عدالت میں جاری چینی سے متعلقہ مختلف کیسز کے حوالے سے بہتر حکمت عملی بنانے کے لیے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور ان کی ٹیم کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں قیمتوں میں استحکام کے لیے ضلعی انتظامیہ چھوٹی دکانوں پر چینی کی دستیابی یقینی بنائے گی۔
 

Advertisement