پشاور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف نے آج پشاور میں جلسے کا اہتمام کیا ہے، دلہ زاک روڈ پر پنڈال سج گیا۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان سمیت صوبائی وزرا کا جلسے سے خطاب شیڈول ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کا پشاور کے علاقے دلہ روڈ میں پاور شو ، کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ جلسے کے لیے سوشترٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے پولیس کی 1 ہزار سے زائد نفری جلسہ گاہ میں تعینات کر رکھی ہے جبکہ ٹریفک پولیس نے آمدورفت یقینی بنانے کیلئے خصوصی پلان تشکیل دیا ہے۔
اپوزیشن کے لانگ مارچ کے اعلان کے ساتھ ہی تحریک انصاف بھی حرکت میں آئی ہے، اپوزیشن نے جہاں مہنگائی،غربت، بے روزگاری اور دہشت گردی کو اپنا ایجنڈا بنایا ہے وہیں حکومت حالیہ شدید مہنگائی کا اعداد وشمار سے مزین بیانیے کے ذریعے دفاع کرنے کی کوشش میں ہے تاہم اس میں کامیاب دکھائی نہیں دیتی۔ کمرتوڑ مہنگائی سے نجات کیلئے حقیقی اقدامات ہی عوام کو مطمئن کر سکیں گے ورنہ دوسری صورت میں اگلے عام انتخابات تحریک انصاف کیلئے کڑا امتحان ثابت ہوں گے۔