علامہ اقبالؒ نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کا تصور دیا: مریم نواز

علامہ اقبالؒ نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کا تصور دیا: مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے یوم اقبال کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ علامہ اقبالؒ نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کا تصور دیا، جہاں ان کی امنگیں ریاست کے معاملات کا تعین کریں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ہمیں پاکستان مل گیا ہے لیکن ایک ایسے ملک کے بارے میں ان کے وژن کو پورا کرنے کے لیے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے، وہ ملک جو اپنے لوگوں کی مرضی کے مطابق کام کرے۔