کابل: (دنیا نیوز) افغان عبوری حکومت کے ڈپٹی نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے معاشی، اقتصادی، تجارتی مفادات یکساں ہیں۔
اسلامی امارات افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پیغام میں کہا ہے کہ افغانستان تمام ہمسایہ ممالک سے دوستانہ تعلقات چاہتا ہے۔ عالمی فورمز پر امن و محبت کے ساتھ تعلقات چاہتے ہیں۔ افغانستان، پاکستان کے ساتھ تاریخی برادرانہ تعلقات رکھتا ہے۔ دونوں ممالک کی تجارتی راہداریاں بھی ایک ہی جگہ سے ہو کر گزرتی ہیں ۔
ترجمان نے کہا کہ پاک، افغان سرحد پر کچھ منفی رجحانات اور تناؤ موجود ہے، دونوں ممالک کے مابین موجودہ سرحدی مشکلات، تناؤ دوطرفہ سطح پر نقصان دہ ہے۔ دونوں ممالک کو جاری مشکلات کو دور کرنے اور سرحدی امور کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔