لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ امن و عامہ کی فضا برقرار رکھنا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، عوام کے جان و مال کے تحفظ سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں ہوسکتی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر میں عوام کے جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے تمام تر اقدامات کئے جائیں، امن عامہ کی فضا بہتر بنانے کیلئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے چوکس رہیں، ریجنل و ڈسٹرکٹ پولیس افسران امن عامہ کی فضا برقرار رکھنے کیلئے جانفشانی سے فرائض سرانجام دیں۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ڈویژنل و ڈسٹرکٹ لاء اینڈ آرڈر کمیٹیوں کے باقاعدہ اجلاس منعقد کر کے امن عامہ کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے، متعلقہ افسران امن عامہ کی صورتحال کے حوالے سے کئے جانیوالے اقدامات کی خود مانیٹرنگ جاری رکھیں، قیام امن کے لئے پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کا کردار قابل تحسین ہے، فرض کی راہ میں جان دینے والے پولیس اہلکار حقیقی ہیرو ہیں۔