اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کسی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنے فرائض ادا کرتا رہے گا۔
چیف الیکشن کمشنر نے اسلام آباد میں قومی ووٹرز ڈے پر کہا کہ سینیٹ کے آئندہ الیکشن میں امیدواروں کے کاغذات کی آن لائن جانچ پڑتال ہوگی، دس منصوبے پلاننگ کمیشن کو بھیجے لیکن ان پراجیکٹس کو پی ایس ڈی شامل نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے ڈی آر او تعینات کر دیئے، بلوچستان میں صوبائی حکومت نے حلقہ بندیوں کا ڈیٹا فراہم نہیں کیا۔