کیٹی بندر میں لانچ الٹنے سے لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کے لئے امدادی کارروائی جاری

Published On 25 January,2022 01:12 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کیٹی بندر حجامڑو کریک میں لانچ الٹنے کے نتیجے میں گم ہونے والے بقایا اٹھ ماھی گیروں کی تلاش کے لئے امدادی کاروائی أج چوتھے روز بھی جاری ہے، نیوی اور ایدھی کی ٹیمیں کارروائی میں حصہ لے رہی ہیں۔

چار روز قبل ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے کیٹی بندر میں حجامڑو کریک میں تیز ہواؤں کے سبب دو لانچیں ڈوبنے سے جو چوبیس افراد ڈوب گئے تھے ان میں سے أٹھ گمشدہ ماہی گیروں کی تلاش کے لئے أج امدادی کارروائیاں پھر شروع کردی گئیں جس میں پاک میرین کے جوان اور ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں جبکہ ایدھی کے رضاکاروں کی ٹیم بھی امدادی کارروائی میں شامل ہے۔

لانچوں پر سوار ڈوبنے والے ماہی گیروں میں سے 13 کو بچا لیا گیا تھا جب کہ تین لاشیں گہرے سمندر سے امدادی ٹیموں نے نکال لی ہیں، باقی أٹھ افراد کی تلاش کا کام آج پھر شروع کردیا گیا۔

ضلع انتظامیہ کے تمام افسران کیٹی بندر میں موجود ہیں اور امدادی کاروائیوں کی نگرانی کررہے ہیں، ضلع کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔ 

Advertisement