اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ اس سال سپریم کورٹ میں پانچ جج صاحبان ریٹائر ہو رہے ہیں، پارلیمان کو نئے ججز کی تعیناتی کیلئے آئینی ترمیم پر غور کرنا چاہئے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اگر پارلیمان سپریم کورٹ میں تعیناتیوں کو آزادانہ اور شفاف بناتی ہے تو یہ بہت بڑا کام ہوگا، سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات کو پس پشت ڈال کر اس اہم ترمیم کیلئے سر جوڑیں۔
فواد چودھری نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ چیف جسٹس گلزار احمد آج ریٹائرہو رہے ہیں، انھوں نے اقلیتوں کی عبادت گاہوں کو لے کر جو تاریخی سٹینڈ لیا اس سے ان کی عزت و تکریم میں بہت اضافہ ہوا، ایسے وقت میں جب ہندوستان کی عدلیہ شدت پسندوں کے ہاتھوں بے بس نظر آتی ہے، جسٹس گلزار جیسے ججز نے اقلیتوں کو سہارا دیا اور آزادانہ فیصلے دئیے۔