کراچی: (دنیا نیوز) مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ بلدیاتی نمائندوں کو مکمل اختیارات دیئے جائیں، ہمیں روٹی کپڑا مکان نہیں چاہیے بلکہ اختیارات چاہئیں، وزیراعلیٰ ہاؤس سے اختیارات اور وسائل نچلی سطح تک نہیں جاتے۔
پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی وفد سے تمام امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے، ہمارا دھرنا پر امن طریقے سے جاری رہے گا، پیپلزپارٹی کے دوستوں کے مشکورہیں انہوں نے ہماری بات سنی، ایسی جگہ پر بیٹھے ہیں جس سے کسی کو پریشانی نہیں ہو رہی، بلدیاتی قانون سے متعلق سندھ حکومت کو دستاویز پیش کر دیا، ہم وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کے لیے یہاں جمع ہوئے تھے، سیاسی جدوجہد کرنا ہمارا حق ہے۔