اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کو اونٹ اور گھوڑے فراہم کرنے کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ بلاول صاحب! لانگ میں جتنے الفاظ ہیں، آپ کے پاس اتنے لوگ بھی نہیں، یوم یکجہتی کشمیر پر کرمنلز نے آپس میں یکجہتی دکھائی، جیالوں اور متوالوں کی ملاقات چوریوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش تھی۔
بلاول بھٹو زرداری کے نصیر آباد میں جلسے سے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اب ہم ونٹر سپورٹس کے حوالے سے ایک فریم ورک لے کر آرہے ہیں، کل ہم پانچ کی اک سیریز چلی ہے، جس طرح چیخیں اٹھی ہیں اس سے دورہ چین کی کامیابی کا پتاچلتا ہے، یہ اپنی چوریوں پر پردہ ڈالنے کی ملاقات ہے اور یہ اب علاقائی جماعتیں بن چکی ہیں۔
فواد چودھری نے مزید کہا اس دفعہ ہم کوشش کریں گے کہ آپ کو لوگ بھی دیں، یوں لگتا ہے کہ جب سے اکاؤنٹس کے معاملے سامنے آئے ہیں، محبتیں بڑھ رہی ہیں، شہباز شریف اور نواز شریف نے زرداری کا طریقہ کار استعمال کیا۔
انہوں نے کہا چین کے صدر اور وزیر اعظم نے پاکستان کی معاشی صورتحال کی تعریف کی ہے، الحمد اللہ وزیر اعظم کا دورہ چین کامیاب رہا ہے، اس کے نتائج ظاہر ہوں گے کہ کوئی بھی سازش عمران خان کے خلاف کامیاب نہیں ہوگی۔
وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا دورہ چین میں 21 شعبوں پر بات ہوئی ہے، ایک ملین چاول اورسیمنٹ برآمدات بڑھانے پر بات چیت کی گئی ہے، اس اقدام سے پاکستان کی چین کو برآمدات میں ایک ارب ڈالر کا فروغ ملے گا اور کورونا کے خاتمے کے بعد صدر شی جن پنگ بھی پاکستان آئیں گے۔