کراچی سمیت اضلاع میں یونین کونسلز اور ٹاونز سمیت ابتدائی حلقہ بندیاں کر دی گئیں

Published On 14 February,2022 01:27 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ میں بلدیاتی حلقہ بندی کے پہلے مرحلہ میں کراچی سمیت تمام اضلاع میں یونین کمیٹیز،یونین کونسلز،ٹاونز،ٹاون کمیٹی میونسپل کمیٹیز کی ابتدائی حلقہ بندیاں کر دی گئیں، سندھ میں حلقہ بندیوں پر اعتراضات 4مارچ تک جمع کرائے جاسکیں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے سندھ میں بلدیاتی حلقہ بندی کے پہلے مرحلہ کے لئے لاڑکانہ ،سکھر،میرپورخاص،بے نظیرآباد، حیدرآباد میں بھی ٹاونز بنائے گئے ہیں، کراچی میں 25 ٹاونز، 233 یونین کمیٹیز کی حلقہ بندی کی گئی ہے۔

سہراب گوٹھ ٹاون میں 8 یوسیز، آبادی 4لاکھ 28ہزار سے زائد جبکہ ملیر ٹاون کی 6لاکھ سے زائد آبادی،11یونین کمیٹیز ہوں گی۔ چنیسر ٹاون کی آبادی5لاکھ 30ہزار سے زائد 8 یوسیز بنائی جارہی ہیں۔

الیکشن کمیشن ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست 16فروری کو مشتہر کرے گا، سندھ میں حلقہ بندیوں پر اعتراضات 4مارچ تک جمع کرائے جاسکیں گے۔