پاک امریکا مشترکہ فضائی مشقیں اختتام پذیر ہوگئیں: ترجمان پاک فضائیہ

Published On 05 March,2022 12:34 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاکستان اور امریکی فضائیہ کی مشترکہ فضائی مشقیں فیلکن ٹیلن آپریشنل ائیربیس پر اختتام پذیر ہو گئیں۔ مشقوں کا مقصد ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا اور پیچیدہ فضائی آپریشنز میں تعاون کا فروغ تھا۔

پاک امریکا مشترکہ فضائی مشقیں اختتام پذیر ہو گئیں۔ مشقوں میں دونوں فضائی افواج نے بھر پور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ ترجمان پاک فضائیہ ایئر مارشل زاہد محمود نے کہا کہ مشقوں کا مقصد حقیقت پسندانہ عصری منظرناموں میں پیچیدہ فضائی آپریشنز میں انٹر آپریبلٹی کا فروغ تھا۔ دوسری طرف امریکی فضائیہ کے افسروں نے بھی مشقوں کے انعقاد کو سراہا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر مارشل زاہد محمود اور امریکی سفیر انجیلا ایگلر نے مشترکہ فضائی مشقوں کا معائنہ کیا۔ فضائی مشقوں کا آغاز 26 فروری کو ہوا، مشقوں میں امریکی اور پاک فضائیہ کے پائلٹس اور عملے نے حصہ لیا۔
 

Advertisement