آرمی چیف کا پنجاب رجمنٹل سنٹر مردان کا دورہ، یادگار شہدا پر فاتحہ خوانی

Published On 10 March,2022 11:22 pm

راولپنڈی:(دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پنجاب رجمنٹل سنٹر مردان کا دورہ کیا اور یادگار شہدا پر فاتحہ خوانی کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپہ سالار نے مردان میں پنجاب رجمنٹ کے کرنل کمانڈنٹ کی تنصیب کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور سنٹر آمد پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

آرمی چیف نے پنجاب رجمنٹ کے 21ویں کرنل کمانڈنٹ کے طور پر لیفٹیننٹ جنرل سید محمد عدنان کو رینک کے بیجز لگائے، امن اور جنگ کے دوران پنجاب رجمنٹ کے تمام رینک کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شہداء اور ان کے اہل خانہ کو ان کی عظیم قربانیوں پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے پنجاب رجمنٹ کی تربیت اور آپریشنل تیاریوں کے حوصلے اور اعلیٰ ترین معیار کو سراہا، جدید ترین رجحانات کے مطابق پیشہ وارانہ سرگرمیوں میں سبقت حاصل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
 

Advertisement