اسلام آباد:(دنیا نیوز) پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشتگرد عبدالوہاب لاڑک عرف حکیم علی جان افغانستان میں ہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق امن کے بڑے دشمن کو قندھار میں نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا، تعلق کالعدم لشکر جھنگوی عثمان اللہ گروپ سے تھا، دہشت گرد عبدالوہاب اگست 2020 میں لشکر جھنگوی سے کالعدم ٹی ٹی پی میں شامل ہوا، عبدالوہاب سی ٹی ڈی سندھ کی انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی لسٹ ریڈ بک میں شامل تھا۔
دہشت گرد عبدالوہاب نے 30 جنوری 2015 میں امام بار گاہ شکار پور میں حملہ کروایا، اس دہشت گردی میں 53 معصوم افراد شہید اور 57 زخمی ہوئے، عبدالوہاب ایک فرقہ کی ٹارگٹ کلنگ، آرمی ایوی ایشن، پی اے ایف بیس سمنگلی بیس کوئٹہ پر بھی حملے، شمالی وزیر ستان، کراچی میں خود کش دھماکوں کی منصوبہ بندی میں ملوت تھا۔