8 منحرف اراکین نے واپسی کے لیے رابطہ کر لیا: فیصل جاوید کا دعویٰ

Published On 28 March,2022 06:31 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ 8 منحرف اراکین نے واپسی کے لیے رابطہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ لوگ دیکھ رہے ہیں عوام کدھر کھڑی ہے، منحرف اراکین کو اپنے حلقوں کی جانب سے بھی پریشر تھا۔

قبل ازیں انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ معاملات طے! یہ بازی کپتان ہی جیتے گا، ایک گیند سے تین وکٹیں، اسکا کریڈٹ قوم کو جاتا ہے، اللہ تعالی پاکستان کو کامیاب و کامران کرے، عدم اعتماد کی سازش ناکام ،عثمان

بزدار نے کہا کہ انکے لیے اپنی وزارت اعلیٰ اہم نہیں، وزیراعظم عمران خان اہم ہیں، پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے لیے پرویز الہٰی نامزد ہیں۔

 انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ حکومت کہیں نہیں جارہی، حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہونے جا رہی ہے، اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد میں شکست ہو رہی ہے، انشاء اللہ کامیابی وزیراعظم عمران خان کی ہے، اسکاکریڈٹ اس قوم کو جاتا ہے- عدم اعتماد کی ناکامی کےبعد وزیراعظم عمران خان اس قوم کو مزید خوشخبریاں دیں گے-جلد ہم جشن منائیں گے۔

 

Advertisement