گھر کے باہر احتجاج سے لگتا ہے 90ء کی دہائی کے لاہور پہنچ گئی: جمائما

گھر کے باہر احتجاج سے لگتا ہے 90ء کی دہائی کے لاہور پہنچ گئی: جمائما

جمائما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ’پرانا پاکستان‘ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ کیے گئے ٹویٹ میں کہا کہ میرے گھر کے باہر احتجاج کیا جا رہا ہے، میرے بچوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا پر نسلی منافرت پر مبنی مہم چلائی جا رہی ہے۔

جمائما کا مزید کہنا تھا کہ یہ سب دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ میں 90ء کی دہائی کے لاہور میں واپس پہنچ گئی ہوں۔ واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے لندن میں جمائما کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔