کئی اہم وفاقی وزرا کو قلمدان نہ مل سکے، ایاز صادق کو بھی کوئی محکمہ نہ ملا

Published On 20 April,2022 10:45 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز)31 رکنی وفاقی کابینہ میں اب بھی کئی وزارتیں خالی جبکہ چار وفاقی وزیر تاحال قلمدان ملنے کے منتظر ہیں۔

ذرائع کے مطابق کئی اہم وزارتوں پر وزیروں کی تعیناتی، قلمدانوں کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہو سکا۔ ان وزارتوں میں توانائی، بین الصوبائی رابطہ، اقتصادی امور، پارلیمانی امور اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارتیں شامل ہیں جبکہ دوسری طرف گزشتہ روز حلف اٹھانے والے وفاقی وزراء میں ایاز صادق، خرم دستگیر، مرتضی جاوید عباسی، ریاض پیرزادہ اور وزیر مملکت عبدالرحمان کانجو کو تاحال کسی وزارت کا قلمدان نہیں دیا گیا ہے۔
 

Advertisement