لاہور:(دنیا نیوز) گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ شدید علیل ہوگئے، رات گئے تک ڈائریا کے باعث گردے شدید متاثر ہونے سے سروسز ہسپتال میں زیر علاج، ٹیسٹ کی رپورٹس خراب آنے سے گردے مزید متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا۔
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ رات گئے تک گیسٹرو کے مرض میں مبتلا رہے، صبح 8 بجے کے بعد سروسز ہسپتال پہنچے تو گردوں میں انفیکشن بڑھ چکا تھا۔
عمر سرفراز چیمہ کا اس وقت آر ایف ٹی ( رینل فنکشنل ٹیسٹ )، رپورٹس خراب آنے پر انہیں الٹرا ساؤنڈ تجویز کیا گیا ہے۔ گورنر پنجاب کا کریٹنن لیول بڑھ کر 2.5 تک جا پہنچا ہے۔ ماہرین کے مطابق کریٹنین لیول 0.7 سے 1.2 تک نارمل ہوتا ہے۔
گورنر کا یوریا لیول بھی بڑھ کر 50 ہو گیا جبکہ صحت مند افراد کا یوریا لیول 7 سے 30 تک ہوتا ہے۔
ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر عامر مفتی نے کہا کہ امید کی جارہی ہے کہ گورنر پنجاب جلد صحت ہوجائیں گے کیونکہ اس طرح کے مرض میں کریٹنین لیول اکثر بڑھ جاتا ہے۔