اسلام آباد:(دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے شب دعا کی مرکزی تقریب کا اہتمام بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ پر کیا گیا، سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آنے والا واحد ملک ہے، بدقسمتی سے فلاحی ریاست نہیں بن سکے، اب پھر باہر سے مداخلت کر کے پتلے بٹھا دیئے گئے۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں شب دعا کی خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر مولانا طارق جمیل سمیت پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت بھی موجود تھی جبکہ اس موقع پر مولانا طارق جمیل نے دعا کرائی۔
شب دعا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان ایک بڑے خواب کا نام تھا، پاکستان واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا، 27 رمضان کو ہی پاکستان معرض وجود میں آیا، جو قوم نظریے کو چھوڑ دے اسکا وجود ختم ہوجاتا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین پاکستان نے اسلامی فلاحی مملک بننا تھا، ہمیں سمجھنا ہوگا پاکستان کوئی عام ملک نہیں بننے والا تھا، پاکستان نے جس سمت میں جانا تھا بد قسمتی سے نہیں جا سکا، ہم سب کو علامہ اقبال کے خواب کو سمجھنا ہوگا، باہر سے مداخلت کر کے پتلے بٹھائے گئے ہیں۔