اسلام آباد:(دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان کی کردار کشی کی بڑی مہم شروع ہونے والی ہے، جعلی ویڈیوز، آڈیوز کے ذریعے پروپیگنڈا کیا جائے گا، لاکھوں لوگ پی ٹی آئی چیئرمین کے ساتھ اسلام آباد آئیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت نے توہین مذہب کے کیسز سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کی، یہ لوگ عمران خان کی کردار کشی کے لئے بڑی مہم بھی شروع کرنے والے ہیں، ڈمی حکومت کے آخری ہفتے ہیں، حقیقی آزادی کی تحریک ان معاملات کی وجہ سے رکنے والی نہیں۔
عمران خان کیخلاف نئ کمپین کی تیاری کی جا رہی ہے #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/92PxYrMyuN
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 2, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ نصرت بھٹو، بے نظیر بھٹو کی کردار کشی کی مہم 88 کی دہائی میں چلائی گئی، پاکستان کی حقیقی آزادی کی تحریک ان معاملات کی وجہ سے رکنے والی نہیں، چاند رات کو ہزاروں نوجوان جھنڈے لے کر نکلیں گے، عوام ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔