نیویارک:(دنیا نیوز) اقوام متحدہ نے پاکستان کو خشک سالی سے شدید متاثرہ ممالک کی فہرست میں شامل کر دیا۔
اقوام متحدہ کے کنونشن برائے انسداد بنجرپن کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 2 برس کے دوران پاکستان سمیت 23 ممالک کو خشک سالی کی ہنگامی صورتحال کا سامنا رہا، متاثرہ ممالک میں افغانستان، برازیل، ایران، عراق، امریکا سمیت افریقی اور جنوبی امریکی ممالک شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 2050 تک اضافی 40 لاکھ مربع کلومیٹر علاقے کو بحالی کی ضرورت ہوگی جبکہ رپورٹ میں ترقی پذیر ممالک کو فوری فنڈز فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔