لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان کے معاملے پر سپریم کورٹ نے فیصلہ دے دیا، فیصلے کے بعد حمزہ شہباز اسمبلی میں اکثریت کھو چکے ہیں، حمزہ شہباز عہدے پر رہنے کا آئینی و قانونی جواز کھو چکے ہیں، حمزہ شہباز کے بطور وزیر اعلیٰ اقدامات غیر قانونی اور غیر آئینی ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کے تقرر کا جاری نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے، عدالت حمزہ شہباز کو بطورِ وزیر اعلیٰ فرائض انجام دینے سے روکنے کا حکم دے، عدالت چیف سیکرٹری سمیت اعلیٰ حکام کو حمزہ شہباز کی بے جا حمایت سے روکنے کا حکم دے۔