لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے پلان تیار، 22 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائینگے

Published On 23 May,2022 08:04 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) حکومت نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے پلان تیار کرلیا، وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے لئے 22 ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے، اسلام آباد انتظامیہ نے پولیس حکام کی مشاورت کے بعد تجاویز وزارت داخلہ کو بھجوا دیں۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے پولیس حکام کی مشاورت سے تجاویز وزارت داخلہ کو بھجوا دیں۔ پی ٹی آئی مظاہرین سے نمٹنے کیلئے پنجاب کانسٹیبلری کے 8 ہزار اور اینٹی رائٹس فورس اور سندھ پولیس کے 2، 2 ہزار اہلکارطلب کیے گئے ہیں جبکہ 500 خواتین اہلکار بھی سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گی۔

رینجرز کے 4 ہزار اہلکار بھی وفاقی دارالحکومت میں تعینات کیے جائیں گے، صوبوں سے قیدیوں کی 100 گاڑیاں اور آنسو گیس کے 15 ہزار شیل بھی مانگ لیے گئے ہیں۔
 

Advertisement