اسلام آباد: (دنیا نیوز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ، جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خیریت دریافت کی۔
سپہ سالار نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے نیک جذبات، خواہشات کا اظہار کیا۔
سعودی وزارت خارجہ کے مطابق جنرل باجوہ نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کی زندگی اور صحت کے لئے دعا کی۔
اس موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا ۔ پاک سعودی تعلقات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں ممالک کے درمیان فوج کے درمیان تعاون پر بھی گفتگو کی گئی۔