اسلام آباد: (دنیا نیوز) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے دباؤ پر پاکستان مسلم لیگ ن کی مخلوط حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے تک کا بڑا اضافہ کر دیا، ملکی تاریخ میں پہلی بار اتنا بڑا اضافہ کیا گیا، سابق وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر سیاسی جماعتوں اس پر شدید رد عمل دے رہی ہیں۔
پٹرول کی بڑھتی قیمتیں، وجوہات کیا ؟ ماضی کی حکومت نے ہمیشہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا ذمے دار عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کو ٹھہرایا۔ اپنے آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدے کی بات کم ہی کی، تاہم جب بھی قیمتوں میں اضافہ ہوا اُس وقت کی اپوزیشن نے اسے ظالمانہ اقدام قرار دے کر تنقید کی، اب اپوزیشن اقتدار سنبھال چکی ، پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ بھی ہو گیا۔ دیکھتے ہیں یہ رپورٹ