اسلام آباد: (دنیا نیوز) اپنی جان خطرے میں ڈال کر دوسروں کی جان بچانے کے عمل کا اعتراف کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے جلتے ہوئے آئل ٹینکر کو آبادی سے دور لیجانے والے ڈرائیور فیصل بلوچ کو انعام دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جرات کی بے لوث مثال قائم کرنے کے اعتراف میں ڈرائیور فیصل بلوچ کو کور ہیڈکوارٹر کوئٹہ مدعو کیا گیا جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی خصوصی ہدایات پر ڈرائیور فیصل بلوچ کو نقد انعام سے نوازا گیا۔
ڈرائیور فیصل بلوچ نے 7 جون کو کوئٹہ میں اپنی جان پر کھیل کئی قیمتی جانیں بچائیں، فیصل بلوچ جلتا آئل ٹینکر 3 کلومیٹر تک چلا کر آبادی سے دور لے گیا تھا تاکہ آبادی محفوظ رہے۔