خوردنی تیل کی درآمد کے بروقت انتظامات سے بحران کا خطرہ ٹل گیا: وزیراعظم

خوردنی تیل کی درآمد کے بروقت انتظامات سے بحران کا خطرہ ٹل گیا: وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیرِ صنعت و پیداوار مخدوم مرتضی محمود اور سیکٹری امداد اللہ بوسال نے ملاقات کی جس میں وزیر اعظم نے وزیرِ صنعت و پیداوار کا خوردنی تیل کی درآمد کیلئے ذاتی خرچے پر انڈونیشیا کے دورے کو قابلِ ستائش قراردیتے ہوئے کہا کہ بروقت درآمد سے ملک میں خوردنی تیل کے متوقع بحران کے خطرے کا سد باب ہوا، خوردنی تیل کے کارگو کی آمد سے تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار اور سیکرٹری کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں، وزیرِ صنعت کی کوششوں کی بدولت انڈونیشیاء سے اڑھائی لاکھ میٹرک ٹن (10 بحری جہاز) پاکستان کو فراہم کئے جا رہے ہیں، بحری جہازوں کی پہلی کھیپ وزیرِ صنعت و پیداوار کی انڈونیشیاءمیں موجودگی کے دوران ہی پاکستان روانہ کر دی گئی تھی۔