اسلام آباد:(دنیا نیوز) قومی اسمبلی کی قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم قومی سلامتی امور پر بریفنگ دیں گے۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کیلئے ایوان مختص کرنے کی تحریک وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے پیش کی جس کو منظور کر لیا گیا ہے، تحریک میں کہا گیا ہے کہ اجلاس 21 اور 23 جون کو قومی اسمبلی ہال میں ہو گا۔
وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آئندہ 3 روز کے اندر ہو گا، جس کے وقت کا تعین جلد کر لیا جائے گا۔