سیاسی جماعتوں، اسٹبلیشمنٹ کے تعلقات میں وقت کیساتھ بہت بہتری آئی ہے: زرداری

Published On 16 July,2022 06:19 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں اور اسٹبلیشمنٹ کے تعلقات میں وقت کے ساتھ بہت بہتری آئی ہے اور وقت کے ساتھ اور بہتری آئے گی۔

ان خیالات کا اظہار سابق صدر نے کراچی میں صوبائی وراء سے ملاقات کے دوران کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کاش عمران خان کو صحافیوں کے حقوق کا خیال اپنے دور حکومت میں بھی آجاتا، پپیلزپارٹی کے دور حکومت میں ہمیشہ صحافیوں کو آزادی ملی ہے اور ملتی رہے گی۔ عمران خان کا دور آزادی صحافت کے لحاظ سے سیاہ دور رہا ہے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور اسٹبلیشمنٹ کے تعلقات میں وقت کے ساتھ بہت بہتری آئی ہے اور وقت کے ساتھ اور بہتری آئے گی کیونکہ سب کا مقصد ملک کی ترقی اور جمہوریت کی مضبوطی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سب نے وقت سے بہت کچھ سیکھا ہے، اس ملک کو اتحادی حکومت، اسٹبلیشمنٹ اور عدلیہ ، سب نے ملکر اور آئین کی پاسداری کرتے ہوئے اس بحران سے نکالنا ہے جس میں عمران خان ہمیں چھوڑ کر گیا ہے۔
 

Advertisement