لاہور: (دنیا نیوز)الیکشن کمیشن پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ الیکشن کنٹرول روم میں 6 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 3 شکایات کو فوری حل کر لیا گیا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ دیگر شکایات پولنگ سٹیشنز پر ووٹرز اور کارکنان کے درمیان لڑائی جھگڑے سے متعلق ہیں، حکام معاملات کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ دوسری جانب ضمنی الیکشن کے دوران امن و امان کا جائزہ لینے کیلئے چیف الیکشن کمشنر نے مرکزی کنٹرول روم اسلام آباد کا دورہ کیا۔
چیف الیکشن کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ پولنگ میں مداخلت کوبرداشت نہیں کیا جائے گا۔ خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف فوری ایکشن لیا جائے، ووٹ کاسٹ کرنے سے جمہوریت مضبوط، ملک مزید مستحکم ہو گا۔