پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف تشدد کا معاملہ، شفقت محمود کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی قائم

Published On 20 July,2022 12:39 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف تشدد اور انتقامی کارروائیوں کے معاملے پر تحریک انصاف نے شفقت محمود کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی قائم کر دی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں عامر محمود کیانی، یاسمین راشد، عون عباس اور راجہ بشارت شامل ہیں، کمیٹی پنجاب میں تحریک انصاف کے کارکنان کیخلاف مقدمات کی تفصیلات جمع کرے گی اور مقدمات کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھائے گی۔

کمیٹی تحریک انصاف کے کارکنان کیخلاف غیرقانونی کارروائیوں کے مرتکب افسروں کی نشاندہی بھی کرے گی، اسد عمر کا کہنا ہے کوئی یہ نہ سمجھے کہ ہم پچیس مئی بھول گئے ہیں۔
 

Advertisement