طیبہ گل کے جسٹس (ر) جاوید اقبال پر الزامات، حکومت نے کمیشن تشکیل دیدیا

Published On 23 July,2022 10:22 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) طیبہ گل کی جانب سے سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کےخلاف الزامات کی تحقیقات کیلئے وفاقی حکومت نے انکوائری کمیشن تشکیل دے دیا۔

وفاقی حکومت نے طیبہ گل کے سابق چیئرمین نیب پر الزامات کے معاملے پر کمیشن قائم کر دیا ہے۔ حکومتی تحقیقاتی کمیشن کی سربراہ چیئرپرسن رابعہ جویریہ آغا ہوں گی۔ رابعہ جویریہ آغا قومی کمیشن انسانی حقوق کی چیئرپرسن بھی ہیں۔

قومی کمیشن برائے انسانی حقوق سندھ کی رکن انیس ہارون انکوائری کمیشن کی رکن ہوں گی، قومی کمیشن برائے انسانی حقوق پنجاب کے رکن ندیم اشرف بھی انکوائری کمیشن کے رکن ہوں گے۔ کمیشن کے ٹی او آرز بھی طے کر دیے گئے ہیں، کمیشن جنسی ہراسگی، اختیارات کے غلط استعمال کی تحقیقات کرےگا۔ کمیشن انتظامی انصاف کے عمل کی خلاف ورزی کا تعین کرے گا۔
 

Advertisement