کراچی میں ایک مرتبہ پھر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

Published On 03 August,2022 06:49 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی والے تیار ہوجائیں، شہر میں ایک بار پھر بادل برسیں گے،محکمہ موسمیات نے کراچی میں 6 سے 9 اگست کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کردیا۔

محکمہ موسمیات کےمطابق مشرقی سندھ میں 5 اگست سے مون سون ہوائیں داخل ہونے کا امکان ہے،مون سون ہوائیں درمیانی شدت کی ہوسکتی ہیں،شہر قائد میں 5 اگست تک مطلع ابرآلود ،ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان رہے گا کراچی میں 6 سے 9 اگست کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں،

محکمہ موسمیات کے مطابق معتدل اور کہیں تیز بارشوں کا امکان ہے، برسات سے کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

دوسری جانب تھرپارکر عمرکوٹ میرپور خاص بدین اور دیگر شہروں میں 5 سے 9 اگست کے دوران گرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہیں۔
 

 
Advertisement