اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر مملکت پٹرولیم نے کہا ہے کہ آپ کا کالا دھن سفید اور لوگوں کا سفید دھن بھی کالا، 350 کمپنیوں کے ریکارڈ کی تفتیش پی ٹی آئی دور میں ہوئی،عمران خان بین الاقوامی کٹھ پتلی ہیں، جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے والے کو کیسے نیوکلیئر اسٹیٹ چلانے دیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پٹرولیم کے وزیر مملکت مصد ق ملک نے کہا کہ ہماری قانونی ماہرین کی ٹیم آج وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اس حوالے سے اپنی تجاویز پیش کرے گی۔
وزیر مملکت نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شوکت خانم کے عطیات اپنی پارٹی کے سیاسی معاملات پر خرچ کئے۔
انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک کی طرف سے الیکشن کمیشن کو فراہم کی گئی تفصیلات کے مطابق عمران خان جب اقتدار میں تھے تو پاکستان تحریک انصاف نے تین سو سے زائد غیرملکی کمپنیوں سے فنڈز وصول کئے۔