آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

Published On 11 August,2022 09:05 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ رائل ملٹری اکیڈمی میں بطور مہمان خصوصی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کریں گے۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اپنے سرکاری دورے میں برطانوی فوجی قیادت سے ملاقات بھی کریں گے۔
 

Advertisement