دیر کےعلاقے باروال میں دھماکا، 2 فوجی جوان شہید

Published On 14 August,2022 11:00 am

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے دیر میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 2 فوجی جوان شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امن دشمنوں نے دیر میں پھر بزدلانہ وار کیا، باروال مںن دھماکے سے دو فوجی جوان جام شہادت نوش کر گئے۔ شہدا کے نام سپاہی ساجد علی اور عدنان بتائے گئے ہیں جن کا تعلق آزاد کشمیر سے تھا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید کہا گیا کہ شہدا کی قربانالں رائیگاں نہیں جائیں گی،پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔
 

Advertisement