پی ٹی آئی نے عام انتخابات کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا

Published On 16 August,2022 05:17 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدواروں کے انتخاب اور ابتدائی سکروٹنی کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جبکہ سابق رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی گئی ہے۔

ذٓرائع کے مطابق ریاض فتیانہ کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی نے امیدواروں سے غیر رسمی ملاقاتیں کیں، کمیٹی نے ملک بھر سے انتخابی حلقوں اور امیدواروں کا جائزہ شروع کر دیا، کمیٹی حلقوں میں سروے، انٹرویوز اور پارٹی عہدیداران کی رائے کی روشنی میں سفارشات مرتب کرے گی۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی مختلف حلقوں میں پی ٹی آئی کے لیے مشکلات اور خامیوں کی نشاندہی کر کے رپورٹ قیادت کو پیش کرے گی، کمیٹی کی سفارشات مرکزی پارلیمانی بورڈ میں پیش کی جائیں گی، کمیٹی رپورٹ کی روشنی میں ٹکٹوں سے متعلق حتمی فیصلے کرے گی۔
 

 
Advertisement