آرمی چیف آج بلوچستان اور سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے

Published On 27 August,2022 10:56 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج بلوچستان اور سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج بلوچستان اور سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرینگے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سندھ اور بلوچستان میں سیلابی صورتحال اور امدادی کارروائیوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف فوجی دستوں سے ملاقات بھی کریں گے۔
 

Advertisement