اسلام آباد: (دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کو سیلاب زدگان کی ریلیف اور بحالی کیلئے مزید طیارے بھیجنے کی یقین دہانی کروا دی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات کے حکام نے سپہ سالار سے رابطہ کرکے سیلاب متاثرین کی ریلیف اور بحالی کیلئے امدادی سامان سے بھرے 20 طیارے بھیجنے کی یقین دہانی کروا دی۔
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات نے کی جانب سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ گزشتہ روز پاکستان پہنچی تھی جسے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نور خان ایئربیس پر وصول کیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امدادی سامان میں خیمے، خوراک، ادویات اور دیگر اشیاء ضرویہ شامل ہیں۔