راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ضلع راجن پور کے سیلاب سے متاثرہ علاقے روجھان کا دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وہاں پر فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور متاثرہ لوگوں سے ملاقاتیں کیں۔