اسلام آباد:(دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے عمران خان کے کل کے بیان کے سیاق و سباق کی وضاحت پہلے ہی کی جا چکی ہے۔
سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ ادارے یا اسکی سینئر قیادت کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا قطعاً کوئی ارادہ نہ تھا، پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان نے ہمیشہ افواجِ پاکستان کی پیشہ وارانہ مہارت اور قربانیوں کی مکمل تعریف و تائید کی ہے۔
پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ میرٹ کے اصول کی پاسداری پر اصرار اس ادارے کی پیشہ وارانہ مہارت کے تحفظ کی خواہش کے تابع ہے۔