راولپنڈی: (دنیا نیوز) یوم دفاع کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ہماری آزادی اور امن شہداء کی بے مثال قربانیوں کے مرہون منت ہے، شہدا کی بے مثال قربانیوں کی بدولت ہی ہمارا پرچم سربلند ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ قوم ہمارے ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے، 6 ستمبر افواج پاکستان کے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہے۔
6 Sep symbolises unwavering resolve of Pak Armed Forces backed by great Pak Nation 2 defend motherland against all odds.Nation salutes our heroes. “We owe our freedom & peace to unprecedented sacrifices of martyrs 2 keep the flag high” COAS.#OurMartyrsOurHeroes#JurratKeNishaan
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) September 6, 2022
قوم کی حمایت سے مسلح افواج تمام مشکلات کے باوجود مادر وطن کی حفاظت کےلئے پرعزم ہے، عظیم قوم کی حمایت سے مسلح افواج تمام مشکلات کے باوجود مادر وطن کی حفاظت کے لئے پرعزم ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قوم اپنے ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے، عوام کی حمایت کے ساتھ تمام مشکلات کے باوجود ملک کا دفاع کرتے رہیں گے، پرچم کی سربلندی کے لیے ہماری آزادی اور امن شہدا کی مرہون منت ہے، پاکستان کا پرچم بلند رکھنے کے لیے شہدا نے بے مثال قربانیاں دیں۔